ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام انتخابات  ہوتے نظر نہیں آرہے ، پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، چوہدری شجاعت حسین

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق)  کے سر براہ و سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت نے دعوی کیا ہے کہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی،جنرل الیکشن دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔

 تفصیلات کے مطابق جے یو آئی(ف)کے سیکریٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے  چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی، جس میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر انہوں نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب میں پیدا سیاسی بحران پر گفتگو ہوئی،اپنی گفتگو میں سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک میں گالی کلچر کو فروغ دیا جبکہ چودھری شجاعت حسین کا سیاست میں نام رواداری اور رکھ رکھاؤ کا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں