ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوامی مقامات پر فلسطینی پرچم نہیں لہرائے گا:اسرائیلی وزیر

انتہائی دائیں بازو نظریات کے حامل  اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویرکی ہدایات پر عوامی مقامات میں فلسطینی پرچم نہیں لہرایا جائے گا۔

 وزیر بن گویر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  آج پولیس کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ اسرائیلی ریاست کے خلاف اشتعال انگیزی و شر پسندی  کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام  عناصر کے ریاستی یا  کسی دہشتگرد تنظیم  کے علامتی پرچم سرکاری اداروں میں لہرانے پر پابندی ہوگی، ہم اپنی تمام توانائیاں دہشتگردی اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف استعمال کریں گے،اب کے بعد عوامی مقامات میں فلسطینی پرچم نہیں لہرائے گا۔

 واضح رہے کہ  بن گویر نے یہ فیصلہ اسرائیلی جیل سے چالیس سال بعد رہائی پانے والے فلسطینی قیدی کریم یونس کی حائفہ کے دیہات عارہ میں آمد کے دوران مقامی آبادی کے فلسطینی پرچم لہرانے  کے بعد کیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں