ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کیلئے شٹل سروس کا آغاز

 ریاض:مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کیلئے شٹل سروس کا آغاز کردیا گیا،مدینہ منورہ کی بلدیہ نے مسجد نبوی، مسجد قبا اور میدانِ سید الشہدا آمد و رفت کے لیے شٹل سروس کا تجرباتی آغاز کیا ہے،  اس مقصد کے لیے 100گولف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ کی بلدیہ کا کہنا تھا کہ مسجد نبوی آنے جانے والے راستوں پر چوبیس گھنٹے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے گی۔

گولف گاڑیوں میں پانچ سے سات افراد کے سفر کی گنجائش ہوگی، آئندہ چھ ماہ میں اِن گولف گاڑیوں کی تعداد پانچ سو کر دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں