لاہور:حکومتِ پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بھوک کا راج ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں لیکن مریم صفدر اپنی سرجریاں کروا رہی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ حمزہ شہباز پولٹری سے منافع کما رہے ہیں اور چاچو گاڑیاں اکٹھی کر رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں آنے والی خبریں ہر پاکستانی کا دل دہلا دینے کے لئے کافی ہیں۔
پاکستان میں اس وقت بھوک کا راج ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں لیکن مریم صفدر اپنی سرجریاں کروا رہی ہے، حمزہ شہباز پولٹری سے منافع کما رہا ہے اور چاچو گاڑیاں اکٹھی کر رہا ہے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 9, 2023
انہوں نے کہا کہ آٹے کے لئے لوٹ مار شروع ہوچکی ہے، وزرا ء کہہ رہے ہیں کہ تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں، پوری کابینہ دیوالیہ ہونے کی خبریں سنا رہی ہے، لیکن دوسری جانب شہبازحکومت کو مزید مرسڈیز خریدنے کا شوق چڑھ گیا۔پاکستان میں اس وقت بھوک کا راج ہے، شریف خاندان کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہیں ،صنعتیں بند ہو رہی ہیں لیکن مریم صفدر اپنی سرجریاں کروا رہی ہے، حمزہ شہباز پولٹری سے منافع کما رہا ہے ۔
