ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان: 4 عسکریت پسندوں کو غیر فعال کر دیا گیا، ایک پولیس اہلکار شہید

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خوا میں جھڑپوں کے نتیجے میں 4 عسکریت پسندوں کو غیر فعال کر دیا گیا  ہے۔

علاوہ ازیں بنّوں میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشاور سے باہر عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران جھڑپوں میں 4 عسکریت پسندوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف بنّوں  کے علاقے میں عسکریت پسندوں نے پولیس کی پیٹرولنگ گاڑی پر حملہ کر دیا۔

حملے کے بعد فرار ہوتے عسکریت پسندوں نے ایک گھر میں داخل ہو کر شہریوں کو یرغمال بنا لیا۔

عسکریت پسندوں نے گھر کا محاصرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں پر بھی دستی بم پھینکا۔

حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ا ور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

مفرور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں