ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چشمہ شفاء ۔ 19

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام "چشمہ شفاء” کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات چیت کریں گے وہ ہے "کیوی اور اس کے فوائد”۔

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ‘کیوی’ کے اجزائے ترکیبی کیا ہے؟

 

اینٹی آکسیڈنٹ، وٹامن سی، پوسے اور ضروری غذائی اجزاء سے مالا مال یہ پھل ، 92،7 ملی گرام وٹامن سی کے ساتھ ساتھ اضافی طور پر کیلشیئم، فولاد، میگنیزیئم ،فوسورس اور پوٹاشیئم بھی رکھتا ہے۔

 

  • دمے  کی بیماری میں مفید

وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ‘کیوی ‘دمے کی بیماریوں سے پیدا ہونے والے سانس کے مسائل جیسی علامات میں کمی کرتا ہے ۔ دمے کی بیماری پر کیوی کے مثبت اثرات کا مشاہدہ خاص طور پر بچوں میں واضح شکل میں کیا  جا سکتا ہے۔

 

  • معدے کی صحت

کیوی معدے میں تیزابیت، السر اور گیس کو بڑے پیمانے پر روکتا ہے۔ اپنے خصائص کی بدولت ایک الکالی ساخت کا حامل پھل ہونے کی وجہ سے کیوی معدے کی صحت کی بھی حفاظت کرتا ہے۔

 

  • جذباتی صحت  کا محافظ

کیوی میں سیروٹونین پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ پھل خوشی کے ہارمون پیدا کر کے ذہنی دباو سے بچاتا ہے۔

 

  • قوتِ مدافعت کی مضبوطی

وٹامن سی کے اہم اثرات میں سے ایک قوت مدافعت  کو مضبوط بنانا ہے اور کیوی میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

 

  • خون کی صفائی

کیوی خون کو بھی صاف کرتا ہے۔

 

  • نظامِ انہظام  کی تقویت

نظام انہظام کے لئے کیوی کے فوائد  اس کے قابل تحلیل اور غیر تحلیل شدہ پوسے پر منحصر ہیں۔ قابل تحلیل پوسا انتڑیوں کے صحت مند عمل کے لئے، ضروری اور مفید، بیکٹیریا  کی پرداخت میں مدد دیتا ہے اور غیر تحلیل شدہ پوسا پانی کو جذب کرتا اور ہضم کے دوران پھیل کر پاخانے کے عمل کو آسان بناتے ہیں۔ کیوی نظامِ ہضم میں آسانی پیدا کرتا اور انتڑیوں کی حرکت  میں توازن لاتا ہے۔ وافر مقدار میں پوسے کے حامل اس پھل کے متوازن استعمال سے قبض جیسے مسئلے سے نجات میں مدد ملتی ہے۔

 

  • قلبی صحت

قلبی صحت  میں اینٹی آکسیڈنٹوں، پوٹاشیئم اور پوسے کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ پوٹاشیئم خون کی شریانوں کے تناو کو دور کر کے فشارِ خون یعنی بلڈ پریشر کو توازن میں لانے میں مدد دیتا ہے۔  کم کیلیوری کی وجہ سےکیوی اچھے کولیسٹرول کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا اور خون کو پتلا کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے دِل اور شریانوں کو صحت مند رکھتا ہے۔

 

  • کینسر  سے بچاتا ہے

اپنی پوسے والی ساخت کی طفیل یہ پھل کولون کینسر سے بچنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

 

  • وزن کم کرنے میں معاون

100 گرام میں 61 کیلوریوں کے ساتھ کیوی مکمل معنوں میں ایک ڈائٹ دوست پھل ہے۔ خاص طور پر پوسے کی مقدار کی وجہ سے اس پھل کو ڈائٹ پروگرام میں شامل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ یہ پھل وزن کم کرنے میں مدد دیتا اور اپنے اندر موجود پوسے کی وجہ سے لمبے عرصے تک پیٹ کو بھرا رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں پوسا خون میں شکر کو بھی توازن میں رکھتا ہے۔

 

  • جلد کو تروتازہ اور جوان رکھتا ہے

کیوی جلد کی صحت کا بھی دوست پھل ہے۔ یہ جلد میں کولوجن کی مقدار میں اضافہ کر کے جلد کو ڈھیلا پڑنے سے بچاتا  اور بڑھاپے کے اثرات ختم کرتا ہے۔ کیوی جلد میں نمی کو بھی توازن میں رکھتا ہے۔

 

  • صحت مند بال

وٹامن سی اور ای کی بدولت کیوی بالوں کی حفاظت کرتا اور میگنیزیئم، پوٹاشیم اور زنک  کے ساتھ بالوں کو تیزی سے لمبا ہونے میں مدد دیتا ہے۔

 

  • آنکھوں کے لئے مفید

کیوی میں شامل موئثر مادے آنکھوں کی بیماریوں کی روک تھام کرتے اور نظر میں بہتری لاتے ہیں۔

 

  • حمل کے دوران مفید

اپنے اندر موجود فولاد  کی وجہ سے حاملہ خواتین کو کیوی کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

 

  • ہڈیوں کی صحت

وٹامن کے، کیلشیئم اور فوسفورس کی بدولت کیوی  ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں مدد  دیتا  ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کے گھُلنے کا خطرہ بھی کم کرتا ہے اس لئے اسے اپنے ڈائٹ پروگرام میں ضرور شامل کرنا چاہیے۔

 

  • التہاب کے خلاف جدوجہد

کیوی جسم میں التہاب کو ختم کرتا اور جوڑوں کے درد کا سبب بننے والے التہاب کو بھی کم کرتا ہے۔

 

  • پانی کو جذب کرتا ہے

کیوی پانی جذب کرنے کی وجہ سے جسمانی درجہ حرارت  کو  محفوظ رکھتا، جلد کو پھٹنے سے بچاتا اور غذا کے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔ صحت کے حوالے سے ان تمام فوائد کے حصول کے لئے دن بھر میں 2 عدد کیوی کھانے کا مشورہ دیا جا سکتا ہے۔

 

  • کیوی کے استعمال میں احتیاطیں

1۔ ایسے افراد جنہیں کیوی سے الرجی ہو ان میں قے، جلد پھٹنے، منہ اور ہونٹوں پر خارش، سانس میں دقت، چہرے پر سوجن، سر چکرانے اور لبلبے میں سوجن  جیسی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔

2۔ اگر آپ پوٹاشیئم والی ادویات استعمال کر رہے  ہیں تو کیوی سے حاصل کردہ پوٹاشیئم کے ساتھ جسم میں پوٹاشیئم کی  مقدار میں ضرورت سے زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

3۔ اگر آپ خون کو پتلا کرنے والی ادویات استعمال کر رہے ہیں تو کیوی اپنے اندر موجود طاقتور وٹامن کے کی بدولت ان ادویات کو بے اثر کر سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں