وزیر برائے قومی دفاع خلوصی آقار نے ” یونان جزیرہ کریٹ میں 6 میل کے علاقائی پانی کو 12 میل تک بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے، ” دعووں کے حوالے سے کہا کہ ہم 6 میل سے زیادہ کی حدود کو قبول نہیں کریں گے”۔
وزیر آقار نے ترک مسلح افواج کی کمانڈ اور کوجا ایلی میں بحریہ کی کمان کا معائنہ کیا۔
بعض یونانی عہدیداروں کی جانب سے "ترکیہ یونان کے لیے خطرہ تشکیل دیتا ہے” بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ترک وزیر نے کہا کہ "ہم نے بطور ترکیہ کسی کو دھمکی نہیں دی اور نہ ہی کبھی یونان کو دھمکی دی ہے۔ ترکیہ ایک مضبوط، قابل بھروسہ اور موثر اتحادی ہے۔ مضبوط ترکیہ، مضبوط ترک مسلح افواج، مضبوط نیٹو، مضبوط اتحاد۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہر کوئی ان حقائق جان لے۔”
ترکیہ کے قبرص میں ضامن ممالک کے درمیان جگہ پانے کی وضاحت کرنے خلوصی آقار نے کہا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ قائم ہوا ہے اب معاملہ اس کو تسلیم کرنے کا ہے۔ اس معاملے پر کام جاری ہے۔ ہم یونان سے کہہ رہے ہیں کہ یہ اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے ماضی سے سبق سیکھے۔ کیونکہ اگر یہ غلط حساب کریں گے تو اس ان کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔