مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں دو فلسطینی زخمی ہوگئےہیں ۔
وائس آف فلسطین ریڈیو کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جنہوں نے طوباس کے شمال میں عکابی قصبے پر دھاوا بول دیا۔
اس دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے ہیں ۔
سینے پر زخم آنے والے نوجوانوں میں سے ایک کو علاج کے لیے جنین کے ابن سینا اسپتال لے جایا گیا ہے۔
دیگر زخمیوں کو پہلے اسرائیلی فوجیوں نے حراست میں لیا اور پھر جنین میں فوجی چوکی پر فلسطینی ہلال احمر کے حوالے کر دیا۔
دوسری جانب فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔