ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیا میں 7.6 شدت کا زلزلہ،15 مکانات اور 2 سکول کی عمارتوں کو نقصان پہنچا

جکارتہ:انڈونیشیا کے جنوبی صوبے مالوکو کے جزائر پر 7.6 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہری خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے باعث 15 مکانات اور 2 اسکول کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد جاری کی گئی سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی ہ۔انڈونیشیا کے جنوبی صوبے کے جزائر میں آنے والا زلزلہ 130 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کے بعد 4 آفٹر شاکس محسوس کئے گئے، ایک کی شدت 5.5 تک ریکارڈ کی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے آسٹریلیا کے شمالی حصوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں