ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سازش کر کے لسانیت کی کوشش کر رہے ہیں، حلیم عادل

کراچی:سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل نے کہا ہے کہ کراچی میں گھنائونی سازش کی تیاری ہورہی ہے، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی ملکر لسانیت کی کوشش کررہے ہیں، یہ دوبارہ گینگ وار کا دور شروع کرنے جارہے ہیں۔

حلیم عادل نے کہا کہ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے ملک میں لاقانونیت ہے، ملک میں قانون کی کوئی حکمرانی نہیں،خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے، میرپورخاص میں ایک مزدور آٹے کے پیچھے روند کر مرگیا، سفید پوش لوگ آٹے کی لائینوں میں کھڑے ہیں، میں عدلیہ سے کہتا ہوں صورتحال پر نوٹس لیں۔

حلیم عادل  نے کہا کہ جب ہرسنگھ کولہی آٹے کی وجہ سے مررہا تھا، آج نان کی قیمت 30 روپے سے زائد ہے، اس وقت وزیرخوراک مکیش چاؤلہ اور شرجیل میمن خصوصی طیارے میں تھر جیپ ریلی دیکھنے پہنچے، اتنی مہنگائی میں انہیں آج شرم نہیں آتی۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے زرمبادلہ ذخائر ختم ہوچکے ہیں، 6 ارب ڈالر پرائیویٹ لوگوں کے حکومت نے اپنے اکائونٹس میں ڈال دیئے ہیں،آج حامد میر کا لکھا ہوا آرٹیکل پڑھا جائے، حامد میر کہہ رہا ہے مودی نواز شریف کے پاس آرہا تھا۔

حلیم عادل  نے کہا کہ پی ڈی ایم کو بنانے والوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے، سیاسی طور پر اتحاد کیے جائیں کروائے نہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون ہی نیب زدگان تبدیل کررہے ہیں، نیب کا ادارہ اب اینٹی کرپشن جیسا بن چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں