ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برّاعظم افریقہ کو کہیں زیادہ اناج اور کھاد بھیجنے کی ضرورت ہے: چاوش اولو

ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ برّاعظم افریقہ کو کہیں زیادہ اناج اور کھاد بھیجنے کی ضرورت ہے۔

چاوش اولو نے پریٹوریا میں وزارت اعظمیٰ میں ، جمہوریہ جنوبی افریقہ کی وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون نالیڈی پانڈور کے ہمراہ، مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے پانڈور کے ساتھ دو طرفہ اور بین الاقوامی موضوعات پر جامع مذاکرات کئے اور انفراسٹرکچر اور توانائی منصوبو ں میں کام کے مواقع کا جائزہ لیا ہے۔ علاوہ ازیں متعلقہ حکام نے،  سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں، تعاون  کے سمجھوتوں پر بھی دستخط کئے ہیں۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم نے علاقائی و گلوبل موضوعات پر بھی تبادلہ خیالات کیا ہے۔ ترکیہ کی افریقہ پالیسی مساوی شراکت داری، دو طرفہ احترام اور دو طرفہ منافع کی بنیاد پر قائم کی گئی ہے۔

یوکرین سے متعلق سوالات کے جواب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکیہ اس معاملے میں بھاری کوششیں کر رہا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان جنگ کے آغاز سے ہی فائر بندی کے لئے بھی اور پائیدار امن کے لئے بھی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "بلاشبہ ہمارا ہدف پائیدار امن اور دونوں فریقین کے لئے قابلِ قبول حل کا حصول ہے ۔ہمیں یقین ہے کہ اس مسئلے کا حل مذاکراتی میز پر ہی ممکن ہے اور یہ حل جس قدر جلد ممکن ہو اتنا ہی اچھا ہے”۔

غذائی سلامتی اور افریقی عوام کے ساتھ تعاون کے بارے میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ اس معاملے میں سنجیدہ سطح کے مسائل درپیش ہیں۔ غذا اور توانائی کی سلامتی نہایت درجے اہمیت کی حامل ہے۔ افریقی ممالک کو حقیقتاً کہیں زیادہ کھاد اور اناج  کے حصول کی ضرورت ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ اس معاملے میں وہ روس کے ساتھ بھی اور یوکرین کے ساتھ بھی مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے ترکیہ افریقہ کے لئے آزادانہ برآمدات  کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت ترکیہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک  کو اور خاص طور پر برّاعظم افریقہ  کو کہیں زیادہ اناج اور کھاد بھیجنے کی ضرورت ہے۔

برازیل میں سابق صدر جائر بولسینارو  کے حامیوں کے قومی اسمبلی کی عمارت میں گھُسنے سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ "یہ حقیقتاً ناقابل ِ قبول صورتحال ہے اور ترکیہ کو اس پر تشویش ہے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں