آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔
***روزنامہ خبر ترک : "صدر ایردوان کا یونیورسٹی کے طلباء سے خطاب کیا”
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ نوجوان مستقبل کی ضمانت ہیں۔ گزشتہ روز استنبول میں اپنے خطاب میں ایردوان نے نوجوانوں پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدی نوجوانوں کی امانت ہے اور یہ نوجوان قوم کے صدیوں کے خوابوں کو کا روپ عطا کریں گے۔
***روزنامہ اسٹار: "ترکی کی طرف سے طاقت کا مظاہرہ”
صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک نے امریکہ میں اپنے رابطوں کے دائرہ کار میں کنزیومر الیکٹرانکس فیئر CES 2023 میں کل ٹوگ کے اسٹال کا دورہ کیا ۔ ورا نک نے یہاں ایک بیان میں کہا، ‘(Togg) کا ہدف ترکیہ میں فروخت ہونے کے 2 سال بعد اس گاڑی کی برآمدات شروع کرنا ہے کیونکہ اس سلسلے میں دنیا کے مختلف ممالک سے پہلے ہی درخواستیں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا اور یورپ میں گاڑی کیسے خرید نے اور اور اس کی ڈیلر شپ کے بارے میں درخواستیں موصوہل ہو رہی ہیں۔
***روزنامہ وطن: "جرمنی کو برآمدات میں تاریخی ریکارڈ "
ترکیہ کی جرمنی کو برآمدات گزشتہ سال 18 ارب 910 ملین ڈالر کے ساتھ اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ۔ گزشتہ سال آٹو موٹیو انڈسٹری نے جرمنی کو 4 ارب 390 ملین ڈالر کی سب سے زیادہ برآمدات کی ہیں۔
***روزنامہ ینی شفق: ” گیوبک لی تپے میں سیاحوں کی آمد کا نیا ریکارڈ "
شانلی عرفہ میں گیوبک لی تپے جس کی تاریخ 12 ہزار سالہ پرانی ہے اور تارییخ میں یہ زیرو پوائنٹ کی حیثیت رکھتا ہے، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہے، 2022 میں 850 ہزار افراد نے اس کی سیر کی ہے اس کے افتتاح سےلے کر اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
***روزنامہ صباح : "نیشنل اسپیڈ اسکیٹر محمد بوزداع ہنگری میں دوسرے نمبر پر "
قومی ایتھلیٹ محمد بوزداع نے ہنگری میں منعقدہ شارٹ ٹریک چیلنج سیریز 2 پینونیا اوپن میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔