کراچی:اللہ اکبر تحریک سندھ کے صدرفیصل ندیم نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں نااہلی کی بناپر اپنی مقبولیت کھوچکی ہیں ۔
کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔حکمران طبقے کو اپنی عیاشیوں سے فرصت ہی نہیں۔ یہ اپنی مراعات کم کرنے کو تیار ہیں نہ پروٹوکول۔
انھیں عوام کی تکالیف کا کوئی احساس نہیں ۔ کرپٹ ٹولے کی موجودگی میں ملک کے مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔صرف اللہ اکبر تحریک کی دیانت دار، امانت دار قیادت ہی مسائل حل کرسکتی ہے۔
عوام ووٹ کی طاقت سے کرپٹ ٹولے کو مستردکریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیگلشن اقبال میں واقع زونل آفس میں بلدیاتی امیدواران و ذمہ داران سے بلدیاتی الیکشن کی تیاری پر گفتگوکرتے ہوئیکیا۔
فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ آج غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا اپنے بچوں کی بھوک بجھانے کے لیے چندکلوآٹے کے لیے دربدرہے۔
نااہل حکمران عوام کو سستا آٹا بھی فراہم نہیں کرسکتے،بزرگ شہری مرد وخواتین لمبی قطاروں میں لگ کرخوار ہورہے ہیں۔لیکن حکمرانوں کو کوئی فکر ہی نہیں ۔
اب عوام ان سے احتساب کریں گے ۔ اپنے اوپر کیے جانے والے ہر ظلم کا بدلہ انہیں مسترد کرکے لیں گے۔کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے سبب پاکستان معاشی بدحالی کا شکارہے۔
حکمران تاجر دوست پالیسیاں بنانے کے بجائے ان کے معاشی قتل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ پاکستان دنیا کا بڑا زرعی ملک ہونے کے باوجود لوگ آٹے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں۔
لیکن کراچی کی فضا بدل رہی ہے ۔عوام موروثی سیاست کوٹھکرا کر خدمت گزاروں کیساتھ کھڑے ہورہے ہیں ۔سیاسی جماعتوں کے پاس عوام میں جانے کیلیے کوئی کارگردگی نہیں ہے۔
کراچی کی ترقی اور خوشحالی سمیت وسائل کے تحفظ کیلییدیانتدارقیادت کو آگے آنا ہوگا۔ فرسودہ ملکی نظام کی وجہ سے لوگ مفلسی کا شکار ہیں۔ مہنگائی نیعوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
کراچی میں پانی ، بجلی ،گیس ،تعلیم ،صفائی ،صحت اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی مسائل حل کرنیکیلییعوام اپنے درمیان سے ہی اپنے نمائندے منتخب کرنا ہوں گے ۔
جو عوام کے وسائل کا تحفظ کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں ۔اللہ اکبرتحریک خدمت کی سیاست کرنے سیاست کے میدان میں آئی ہے۔ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے۔
