کراچی:نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد شاہد خان آفریدی سلیکشن کمیٹی کو خیر باد کہہ دیں گے، وہ تمام تر توجہ اپنی چیریٹی فائونڈیشن پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔
ذمے دار ذرائع نے بتایاکہ انہوں نے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طویل المیعاد بنیادوں پر کام کرنا ممکن نہیں، کسی موقع پر پی سی بی کے ساتھ کا م کیا تو گراس روٹ لیول پر کروں گا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میرے لئے مزید کام کرنا ممکن نہیں ہے کوشش کررہا ہوں کہ جتنی دیر کام کروں ۔
انہوں نے کہاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو اور اہل کھلاڑی پاکستانی ٹیم کا حصہ بنیں۔ ہر کھلاڑی کے ساتھ خود رابطہ کررہا ہوں تاکہ رابطے کا فقدان ختم ہوسکے۔
