ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی بینک کا بعد از سیلاب تعمیر نو اور بحالی کیلیے 2 ارب ڈالر معاونت کا اعلان

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہاہے کہ پاکستان میں حالیہ بدترین سیلاب کے بعد تعمیرنو اوربحالی کے عمل میں عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون میں پرعزم ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں  جنوبی ایشیا کے لیے عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزرنے کہاکہ سیلاب کے بعد پیداہونے والے بحران میں پاکستانی عوام کی مددکے حوالے سے عالمی بینک پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ تعمیرنو اوربحالی کے عمل میں عالمی بینک 2 ارب ڈالرکی معاونت فراہم کررہاہے جوتعمیر نووبحالی کی مجموعی ضروریات (16.2 ارب ڈالر) کا 12 فیصد بنتا ہے۔

مارٹن ریزرنے جنیوامیں اقوام متحدہ اورحکومت پاکستان کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ کلائمٹ ریزیلیئنٹ پاکستان کوسراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کانفرنس مفید اورثمر آور ثابت ہوئی ہے، ہم نے اپنے شراکت داروں سے پاکستان کے ان لاکھوں متاثرہ لوگوں کی امداد اوربحالی کے طریقوں پربات کی ہے جو بدترین سیلاب کے کئی مہینوں بعد بھی مشکلات کا شکارہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں