ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کار سرکار میں مداخلت کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت میں31 جنوری تک توسیع

 اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی احتجاج اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی ، دوران سماعت عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

 عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں