لاہور: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اہم فیصلہ ہوگا اور ہم کامیاب ہونگے۔
عمران خان کا پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم عدکیہ کی طرف دیکھیں گے، ہم عدلیہ پر تنقید نہیں کرنا چاہتے،26 سال کی سیاست میں کب انتشار پھیلایا، آصف علی زرداری عوام میں نہیں نکل سکتے، زرداری لاہورمیں خرید وفروخت کرنے آیا تھا۔آنے والے دنوں میں اہم فیصلہ ہوگا اور ہم کامیاب ہونگے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارے اراکین کو کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، لوگوں کا کہاجارہاہے کہ عمران خان کو مائنس کردیا گیاہے،ہمارے اراکین کو کہاجارہاہے کہ عمران خان پر ریڈ لائن لگادی ہے ، جو ریڈ لائن لگانے کی بات کرتے ہیں ان کو سیاست کی سمجھ نہیں،جو کہہ رہے کہ مجھ پر ریڈ لائن لگادی ہے میں یہ ریڈ لائن مٹاکر دکھاؤں گا، کسی پر ریڈ لائن صرف عوام لگاسکتے ہیں کوئی اور نہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں اہم فیصلہ ہوگا اور ہم کامیاب ہونگے، کرکٹ کی طرح اپنے ارکان کا اسکور بھی دیکھ رہا ہوں۔الیکشن سے روکنے کےلئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں،
