ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: اسپیکر پر کنٹرول سے متعلق سخت گیر ریپبلیکنزگروپ کے تجویز کردہ ضوابط ایوان سے منظور

ریپبلکنز کے زیرقیادت امریکی ایوان نمائندگان نے پیر کو داخلی قوانین کا ایک ایسا پیکیج منظور کیا ہےجو دائیں بازو کے سخت موقف رکھنےوالےافراد کو ایوان کے نومنتخب ریپبلکن اسپیکر کیون میکارتھی پر زیادہ کنٹرول دیتاہے۔

قانون سازوں نے اس پیکیج کو 213 کے مقابلے میں 220 ووٹوں سے منظور کیا ۔ ریپبلکن رکن کانگریس ٹونی گونزالز ، اپنی پارٹی کے واحد فرد تھے جنہوں نے اس کے خلاف اپنا ووٹ تمام کے تمام 212 ڈیموکریٹس کے ساتھ دیا۔ ایک اور ریپبلکن رکن ووٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔


امریکی اسپیکر کیون میکارتھی چوتھے دن رات گئے ووٹنگ کے 15ویں مرحلے میں امریکی ایوانِ نمائندگان کا اگلا اسپیکر منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز

امریکی اسپیکر کیون میکارتھی چوتھے دن رات گئے ووٹنگ کے 15ویں مرحلے میں امریکی ایوانِ نمائندگان کا اگلا اسپیکر منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ فوٹو رائٹرز

رولز پیکج، جس کے تحت اگلے دو سالوں میں ایون کی کاروائیاں ہوں گی، میکارتھی کی اپنے کاکس کو ساتھ رکھنے کی صلاحیت کا ابتدائی امتحان ہے، جنہیں ہفتے کے روز آخر کار اسپیکر منتخب ہونے سے پہلے 14 بار اعتماد کا ووٹ جیتنے میں ناکامی کا سامنا ہوا تھا۔

قانون سازی میں وہ کلیدی مراعات شامل ہیں جو اسپیکر کے عہدے کے لیےمیکارتھی کےحق میں ووٹ دینے کے لیے سخت موقف رکھنے والے ریپبلکنزنے مانگی تھیں۔

ان مراعات میں کسی ایک قانون ساز کو کسی بھی وقت اسپیکر کی برطرفی کا مطالبہ شروع کرنے کی اجازت دینا شامل ہے۔

دیگر تبدیلیاں وفاقی اخراجات پر نئی پابندیاں عائد کریں گی، جوممکنہ طور پر صدر جو بائیڈن کے ساتھ ، جن کے ڈیموکریٹک ساتھی سینیٹ کو کنٹرول کرتے ہیں، حکومت کے فنڈنگ پیکجوں پر بات چیت کرنے کی میک کارتھی کی صلاحیت کو محدود کر دیں گی۔


سپریم کورٹ میں اسقاط حمل کے مقدمے کی سماعت کے وقت عدالت کے باہر اسقاط کے حامیوں کا مظاہرہ۔ یکم دسمبر 2021

سپریم کورٹ میں اسقاط حمل کے مقدمے کی سماعت کے وقت عدالت کے باہر اسقاط کے حامیوں کا مظاہرہ۔ یکم دسمبر 2021

ڈیموکریٹس نے اس قانون سازی کو "MAGA انتہاپسندوں” کے لیے قواعد و ضوابط کے پیکج سے تعبیر کرتے ہوئے مسترد کر دیاجو بقول ان کے، کارکنوں پر مالدار کارپوریشنوں کو ترجیح دے گا، کانگریس کے اخلاقیات کے معیار کو کمزور کرے گا اور اسقاط حمل کی سے متعلق سہولتوں پر پر مزید پابندیوں کا باعث بنے گا۔

کانگریس مین جم میک گورن نے کہا کہ’’یہ قوانین حکومت کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں، یہ بنیادی طور پر انتہائی دائیں بازو کی جانب سے امریکہ کے لیے تاوان کا نوٹ ہیں۔‘‘

قانون سازی کی مخالفت کرنے والے واحد ریپبلکن گونزالز نے کہا کہ انہیں روس اور چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے وقت امریکی دفاعی اخراجات پر ممکنہ حدود عائد کرنے پر اعتراض ہے۔


فائل فوٹو

فائل فوٹو

نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں توقع سے کم نشستیں جیتنے کے بعد ریپبلکنز کو ایوان میں212 کے مقابلے میں 222 کی معمولی اکثریت حاصل ہےجس سے سخت موقف رکھنے والوں کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے اور اس بارے میں سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ ایک منقسم کانگریس کیسے کام کرے گی۔

یہ رپورٹ رائٹرز کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں