کراچی:الیکشن کمیشن نے سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی، جس کے مطابق کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع میں 1230 نشستوں میں سے 1201 پر پولنگ 15 جنوری کو ہوگی۔
اعداد و شمار کے مطابق ضلع شرقی میں 5 افراد کے انتقال کی وجہ سے 215 مجموعی نشستوں میں سے 210 پر انتخاب ہوگا۔اس ضلع میں 14 لاکھ 54 ہزار 59 ووٹرز کے لیے 799 پولنگ اسٹیشنز اور 3196 پولنگ بوتھس بنائے گئے ہیں۔
ضلع وسطی میں 1 بلامقابلہ اور 2 امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے 225 نشستوں میں سے 222 کے لیے پولنگ ہوگی۔اس ضلع میں 20 لاکھ 76 ہزار 73 ووٹرز ہیں جن میں 11 لاکھ 22 ہزار 277 ووٹرز مرد اور 9 لاکھ 53 ہزار 796 ووٹر خواتین ہیں۔ ضلع وسطی میں 1263 پولنگ اسٹیشنز اور 4317 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
ضلع جنوبی میں 1 امیدوار کے انتقال کہ وجہ سے 130 میں سے 129 پر انتخاب ہوگا، اس ضلع میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 95 ہزار 54 ہے جن میں 5 لاکھ 49 ہزار 911 ووٹرز مرد اور 4 لاکھ 45 ہزار 143 خواتین ہیں۔ یہاں 480 پولنگ اسٹیشنز اور 1920 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
ضلع کورنگی میں 5 اامیدواروں کے انتقال اور 1 کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی وجہ سے 185 نشستوں میں سے 179 پر پولنگ ہوگی، اس ضلع میں 14 لاکھ 15 ہزار 91 ووٹرز میں سے 7 لاکھ 80 ہزار 674 مرد اور 6 لاکھ 34 ہزار 417 خواتین ہیں۔ کورنگی میں 765 پولنگ اسٹیشنز اور 3060 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
ضلع ملیر میں 4 امیدواروں کے بلامقابلہ اور 1 کے انتقال کی وجہ سے 150 میں سے 145 نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ اس ضلع میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 43 ہزار 205 ہے، ان میں 4 لاکھ 25 ہزار 687 مرد اور 3 لاکھ 17 ہزار 518 خواتین ووٹرز ہیں۔ ملیر میں 497 پولنگ اسٹیشنز اور 1876 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
ضلع غربی میں 2 افراد کے انتقال کی وجہ سے 165 نشستوں میں سے 163 پر الیکشن ہوگا۔ اس ضلع میں 9 لاکھ 9 ہزار 187 ووٹرز میں 5 لاکھ 29 ہزار 411 مرد اور 3 لاکھ 79 ہزار 776 خواتین ووٹرز ہیں۔ اس ضلع میں 639 پولنگ اسٹیشنز اور 2136 پولنگ بوتھس بنائے گئے ہیں۔
ضلع کیماڑی میں 6 امیدواروں کے انتقال اور 1 کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی وجہ سے 160 میں سے 153 نشستوں پر پولنگ ہوگی، اس ضلع میں ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 44 ہزار 851 ہے جن میں 4 لاکھ 95 ہزار 289 مرد اور 3 لاکھ 49 ہزار 562 خواتین ووٹرز ہیں یہاں 547 پولنگ اسٹیشنز اور 2135 پولنگ بوتھس بنائے گئے ہیں۔
کراچی کے 7 اضلاع میں 84 لاکھ 37 ہزار 620 مجموعی ووٹرز ہیں ان میں 46 لاکھ 84 ہزار 493 مرد اور 37 لاکھ 53 ہزار 27 خواتین شامل ہیں جن کے لیے 4990 پولنگ اسٹیشنز اور 18640 پولنگ بوتھس بنائے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 3415 کو حساس، 1496 کو انتہائی حساس اور 79 کو نارمل قرار دیا ہے۔
