ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات: سندھ رینجرز پولیس کی معاونت کیلئے ہر وقت تیار ہوگی

notification issued

کراچی: بلدیاتی انتخابات میں سندھ رینجرز پولیس کی معاونت کیلئے بطور کوئیک ریسپانس فورس ڈیوٹی سرانجام دے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) سندھ رینجرز میجر جنرل اظہر وقاص کی زیرِ صدارت ہیڈکوارٹر سندھ رینجرز میں اہم سیکورٹی اجلاس ہوا، جس میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کمشنر کراچی و حیدرآباد، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، جوائنٹ ڈی جی انٹیلی جنس بیورو، تمام زونل ڈی آئی جیز سمیت حساس اداروں کے افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دوران الیکشن کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے سندھ رینجرز، پولیس کی معاونت کیلیے بطور کوئیک ریسپانس فورس ڈیوٹی سرانجام دے گی۔

اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا جبکہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے اسنیپ چیکنگ، سرچ آپریشن، فلیگ مارچ و دیگر سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں الیکشن کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمیشن کی طرف سے دئیے گئے احکامات کی روشنی میں قوانین اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو ہر ممکن بنانے پر زور دیا گیا جبکہ خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لانے اور کسی بھی قسم کے سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل منظور کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں