ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس اور یوکرین 40 جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہو گئے

  روس اور یوکرین چالیس قیدیوں کے تبادلےپر رضا مند ہو گئے ہیں۔

 اس حوالے سے طرفین نے انقرہ میں ملاقات کی ۔

 دونوں ملکوں کے وفود  نے انقرہ میں منعقدہ عالمی محتسب کانفرنس کے دوران ملاقات کی ۔

 روسی حقوق انسانی  کی محتسب تاتیانا موسکال کووا نے یوکرینی ہم منصب دیمترو لوبی نیتس سے ملاقات کے بعد بتایا کہ ہمارے درمیان چالیس جنگی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات کے بعد  موسکال کووا نے  ترک پارلیمانی اسپیکر  مصطفی شان توپ سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ترک محتسبان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جنگی قیدیوں کا یہ  تبادلہ ترکیہ کے کسی مناسب مقام پر ہو سکتا ہے البتہ اس کی  مزید تفصِلات بتانے سے گریز کیا ۔

 روسی حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات جاری رہیں گے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں