ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سبسٹین ہالر کی کینسر کے علاج کے بعد میدان میں واپسی

لندن:آئیوری کوسٹ نیشنل فٹبال ٹیم اور بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب کے کھلاڑی سبسٹین ہالر کی کینسر کے علاج کے بعد فورٹونا ڈیسلڈورف کیخلاف دوستانہ میچ کھیل کر میدان میں واپسی ہوگئی،

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیوری کوسٹ کے سٹرائیکر سبسٹین ہالر نے ماربیلا میں فورٹونا ڈیسلڈورف کے خلاف دوستانہ میچ کھیلا جس میں ڈورٹمنڈ نے 1-5سے کامیابی حاصل کی، 28سالہ فٹبالر کو جولائی 2022میں ایجیکس کے ساتھ معاہدے کے فوری بعد کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اب فورٹونا کیخلاف پہلا میچ کھیلا ہے،ماربیلا میں ڈورٹمنڈ کے تربیتی کیمپ میں پریکٹس کیلئے آنے سے پہلے ان کی سرجری اور کیموتھراپی ہوئی۔

ہالر نے اس حوالے سے کہا کہ جب سب کی رائے ہے کہ میرے لیے کھیلنا اچھا ہوگا تو میں کھیلوں گا، یقینا میں ہر روز میدان میں آنا چاہتا ہوں اور جلد از جلد دوبارہ کھیلنا چاہتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں 22جنوری کو آگسبرگ کے خلاف کھیلنے کی پوری کوشش کروں گا اور بہترین حالت میں رہوں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں