ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان حملہ: ایس جے آئی ٹی کو کسی دوسرے حملہ آور کے شواہد نہیں ملے

investigate

لاہور: وزیرآباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل جے آئی ٹی کے ارکان نے انکشاف کیا ہے کہ جائے وقوع پر کسی اور حملہ آور کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان حملے کی جے آئی ٹی میں اختلافات کا معاملے پر ارکان نے تحفظات کے بارے میں تحریری درخواست چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ارسال کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوع پر کسی اور حملہ آور کے شواہد نہیں ملے، ملزم نوید کے کسی سے رابطے کے بھی شواہد نہیں ملے۔

ایس جے آئی ٹی ارکان نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن معظم کو کہاں سے گولی لگی اس کا بھی تعین ہونا ضروری ہے۔ 17 دسمبر کو جے آئی ٹی کے ایک رکن نے تفتیش پر سوال اٹھائے اور 29 دسمبر کو انہیں اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔

ارکان نے لکھا کہ سی سی پی او لاہور ہماری باتوں کو ترجیح دے رہے اور نہ ہی سنجیدگی سے سن رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں