ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلپائن: طوفانی بارشیں، سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ، 11 افراد ہلاک

فلپائن میں 2 جنوری سے جاری طوفانی بارشوں کی پیدا کردہ، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی، آفات کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق بیکول، ویسایاس اور میڈاناو سمیت ملک کے مختلف حصوّں میں جاری طوفانی بارشیں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی سبب بن رہی ہیں۔

بعض مقامات پر بارانی پانی کی سطح 3 میٹر تک بلند ہونے کی وجہ سے دیہات، سڑکیں اور زرعی اراضی زیرِ آب آ گئی ہے۔

فلپائن محکمہ  سِول ڈیفنس سے موصول معلومات کے مطابق قدرتی آفات کے نتیجے میں 11 افراد  ہلاک ہو گئے ہیں، 63 ہزار 101 کنبے متاثر ہوئےا ور 815 کنبے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں