ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مجھے اس لیے پیدا کیا گیا تاکہ بڑے بھائی کو اعضا عطیہ دے سکوں: شہزادہ ہیری

برطانیہ کے شاہی گھرانے پر الزامات سے بھری شہزادہ ہیری کی کتاب” اسپیئر” منظر عام پر آتے ہی اسکی غیر معمولی فروخت جاری ہے۔

کتاب میں شہزادہ ہیری نے اپنے ولی عہد بھائی شہزادہ ولیم، انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اور سوتیلی ماں کمیلا پارکر کیخلاف دل کے پھپھولے پھوڑ دیے ہیں۔

کتاب میں شہزادہ ہیری نے لکھا کہ انہیں پیدا ہی اسلیے کیا گیا تھا کہ وہ ولی عہد بھائی شہزادہ ولیم کو خون یا اعضاء کی ضرورت ہو تو وہ عطیہ کریں۔

شہزادہ ہیری نے کتاب میں منشیات کے استعمال، بڑی عمر کی خاتون سے جنسی تعلق، اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے درمیان نند بھاوج والی لڑائیوں پر بے بک  باتیں لکھی ہیں۔

کتاب میں شہزادہ ہیری نے اپنے بھائی شہزادہ ولیم سے جھگڑوں پر بھی کہی ان کہی سب باتیں بتادی ہیں، اپنی سوتیلی ماں کمیلا پارکر کی دل کھول کر برائیاں بھی کی ہیں۔

تجزیہ کاروں اور برطانیہ کے شاہی خاندان پر کتابیں لکھنے والے مورخیں کا دعویٰ ہے کہ شہزادہ ہیری نے چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں