ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موجودہ اور نئے گیزرز میں کونیکل بیفلز کی تنصیب لازمی قرار

حکومت نے توانائی بچاؤ پلان اور گیس قلت پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے موجودہ اور  نئے گیزروں میں کونیکل بیفلز کی تنصیب لازمی قرار دے دی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اس اقدام سے گیس کی یومیہ 6.4 ایم ایم سی ایف بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اوگرا نے فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کونیکل بیفلز کی تنصیب سے بلوں میں20  سے 25 فیصد  کی بچت ہوگی۔

اوگرا کے مطابق کونیکل بیفلز کی تنصیب کے لیے ڈیڈ لائن دسمبر 2023  تک مقرر کی گئی ہے۔ ملک میں تقریباً30 لاکھ 88ہزار صارفین گیزر استعمال کرتے ہیں۔ ملک میں گیس صارفین کی کل تعداد ایک کروڑ 6لاکھ 50 ہزار ہے۔ سوئی ناردرن گیس کے 74 لاکھ 50ہزار صارفین ہیں۔سوئی سدرن گیس کے 32 لاکھ  صارفین ہیں۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق کونیکل بیفلز کے استعمال سے قدرتی گیس کے جاری بحران کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں