ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مکہ: ٹاورز کی بیٹریاں چرانے پر پاکستانیوں سمیت پانچ افراد گرفتار

ریاض:سعودی عرب کی پولیس نے مکہ مکرمہ ریجن میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ٹاورز کی بیٹریاں چرانے کے الزام میں پانچ افراد کوگرفتار کرلیا،

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی پولیس نے ایک ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ٹاورز کی 17چارجنگ بیٹریوں کی چوری کے الزام میں چار پاکستانیوں اور ایک یمنی باشندے کو حراست میں لے لیا ہے۔

ملزمان سے مسروقہ بیٹریاں بھی برآمد کرلی گئیں جبکہ مزید قانونی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں