ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کیلیے گداگری کرنا بھی قابل فخر ہونا چاہیے، چودھری شجاعت

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ہر روز فقیر کہہ کر پکارا جا رہا ہے ۔وہ یہ گداگری پاکستان کے لیے کر رہے ہیں جس پر انہیں فخر ہونا چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے ساتھ عوام کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کی خاطر پیسے مانگ رہے ہیں۔ یہ پیسے اگر انہیں چوک میں کھڑے ہو کر بھی مانگنے پڑے تو اس پر بھی انہیں فخر ہونا چاہیے۔ اس نیک کام میں ہم بھی ان کے ساتھ شریک ہوں گے۔

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ جو لوگ ادھر ادھر سے چند مثالیں ڈھونڈ کر بیان دیتے ہیں انہیں بھی چاہیے کہ ہر قدم عوام کی خاطر اٹھایا کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں