ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ون ڈے: پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 79 رنز سے شکست

کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 79 رنز سے شکست دے دی۔

نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم 43 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ بیٹر محمد رضوان 28 اور آغا سلمان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹِم ساؤتھی اور اِیش سودی نے 2،2 جب کہ لوکی فرگوسن، مچل سینٹنر، مائیکل بریسویل اور گلین فلپس نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.5 اوورز 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

ڈیوون کانوے 101 اور کین ولیمسن 85 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جبکہ مچل سینٹنر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 4، نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف اور اسامہ میر کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں