ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامی تعاون تنظیم اجلاس،افغانستان کی صورتحال پر غور

 ترکیہ کی کوششوں سے یکجا ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کی ہنگامی اجرا کمیٹی کا اجلاس  جدہ میں منعقد ہوا  جس میں افغانستان کی صورت حال اور خواتین کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا ۔

 سعودی شہر جدہ میں تنظیم کے مستقل نمائندوں کے اجلاس میں افغانستان کی بگڑتی ہوئی سماجی و اقتصادی صورتحال  پر توجہ دی گئی۔

 کمیٹی نے افغانستان میں طالبان حکومت  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں  تعلیم نسواں اور سماجی تنظیموں سے متعلق اپنے قوانین پر نظر ثانی کرے جبکہ کمیٹی اس حوالے سےافغانستان کےلیے دوسری بار علمائے کرام  کا ایک وفد روانہ کرے گی ۔

علاوہ ازیں اجلاس میں  عالم برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ  افغان عوام کو درپیش معاشی مسائل کو حل کرنے میں مدد کرے۔

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے خطے کی صورتحال پر غور کے لیے  انڈونیشیا ،سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور قطری ہم منصبوں سے بات چیت کی تھی ۔

 افغانستان کی صورت حال پر اگلا وزرائے خارجہ کونسل کا  49 واں اجلاس  موریطانیہ کے دارالحکومت نواکشوط میں سولہ تا سترہ مارچ کے درمیان ہوگا۔

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں