ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسانی حقوق کمیٹی نیشنل چائلد رائٹس پینل کی کارکردگی پر برہم

انسانی حقوق کمیٹی نیشنل چائلد رائٹس پینل کی کارکردگی پر برہم

اسلام آباد:  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرپرسن ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے بچوں کے حقوق سے متعلق صفر کارکردگی پر قومی کمیشن برائے چائلڈ رائٹس (این سی آر سی) کے حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے دیگر اراکین کے ہمراہ پینل کے ساتھ کام کرنے والے کمیشن میں موجود بچوں کو وظیفہ نہ ملنے اور زینب الرٹ بل کے رولز کی تصدیق کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس میں این سی آر سی کے ڈائریکٹر جنرل کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کے لیے خبردار کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ مزید کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔اجلاس میں کہا گیا کہ قومی کمیشن کی بچوں کے لیے کارکردگی صفر رہی ہے۔

شرکاء نے کہا کہ اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کمیشن کے پاس وقت تھا مگر کوئی کام نہیں کیا گیا۔ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے مارچ 2020 میں منظور ہونے والے زینب الرٹ رسپانس اور ریکوری بل کے قواعد و ضوابط نہ ملنے پر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ زینب الرٹ بل کو پاس ہوئے تین برس ہوگئے ہیں، اگر 17 جنوری تک زینب الرٹ بل کے رولز موصول نہیں ہوتے تو استحقاق کی تحریک پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں