ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اینٹی کرپشن میں بیٹھے شخص نے لوٹ مار لگا رکھی ہے، رانا ثنا

Rana Sana

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن میں بیٹھے شخص نے لوٹ مار لگا رکھی ہے ،یہ کرپشن اتنی رفتار سے کی گئی کہ کوئی بھی اس میں پیچھے نہیں رہا،ماسٹر پلان   منظور  کرکے اربوں روپے اکھٹے کیے گئے۔

رانا ثنا نے کہا کہ  اس کرپشن میں عمران خان بھی شامل ہیں،عمران خان نے 20ہزار ایکڑ رقبہ براؤن کرا یا ہے،یہ 175بندے اکھٹے کرکے 186کا ڈرامہ کریں گے جو ایک اورفراڈ ہوگا، مونس الٰہی بیرون ملک چلے گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  6سے 8اراکین اسمبلی  کی بیرون ملک کی ٹریول ہسٹری موجود ہے،عمران خان کی نگرانی میں پنجاب میں جو کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے،اس فتنے سے پوچھتا ہوں کہ کیا تم قوم کو جوابدہ نہیں ہو؟عدالتی فیصلہ آئین اور قانون کے تحت ہونا چاہیے، ان کا ہر دن پنجاب میں بھاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا فرنٹ مین عنایت اللہ کروڑوں روپے خود بھی کما رہا اور آگے بھی بھیج رہا ہے،20,22دنوں میں حکومت آٹے کا بحران ختم نہیں کر سکی،ماسٹر پلان انہوں نے پاس کرکے اربوں روپے اکھٹے کیے، اس کرپشن میں عمران خان بھی شامل ہیں،عمران خان  نے 20ہزار ایکڑ رقبہ براؤن کرا یا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں