ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانسیسی فٹبال فیڈریشن کے صدر کو زیڈان پر منفی تبصرہ مہنگا پڑ گیا

پیرس:فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کے صدر نوئل لی گریٹ کو لیجنڈری فٹبالر زین الدین زیڈان کے بارے منفی تبصرہ مہنگا پڑ گیا،

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کی ایتھیکس کمیٹی کے سربراہ نے صدر فیڈریشن نوئل لی گریٹ سے سابق فرانسیسی فٹبالر زین الدین زیڈان کے بارے میں منفی تبصرہ کرنے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

صدر فیڈریشن لی گریٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ قومی ٹیم کے منیجر کے عہدے کیلئے زیڈان کا فون نہیں اٹھائیں گے، بعد میں انہوں نے اس پر معافی مانگ لی تھی، تاہم ایتھیکس کمیٹی کے سربراہ پیٹرک اینٹن کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ 81 سالہ لی گریٹ کو عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے۔

اینٹن نے کہا کہ لی گریٹ نے ایسے تبصرے کیے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی صاف گوئی کھو دی ہے، وہ ایک ایسے آدمی ہیں جو تھکے ہوئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں