ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منی لانڈرنگ کیس،حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی  حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازپر منی لانڈرنگ  کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لیگی رہنما حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے متبادل وکیل انوار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جب کہ شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کیا ابھی سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت چل رہی ہے؟ ٹرائل میں سلیمان شہباز کی حاضری ضروری نہیں ان کا الگ ریفرنس فائل ہوگا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔

واضح ر ہے کہ نیب کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف اور  حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں