لاہور:پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنمامونس الٰہی کا دوست احمد فرحان اپنے گھرلاہور گارڈن ٹاؤن واپس پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق احمد فرحان کو لاہور مین ان کے گھر کے باہر چھور دیا گیا ،کل رات موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج مین دیکھا جا سکتا ہے کہ احمد فرحان کو گزشتہ رات میں اس کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے جودو گاڑیاں میں سوار تھے چھوڑ دیا ۔
ظہیر نے اپنے بھائی احمد فرحان کے آنے کی تصدیق بھی کردی ہے،بعد ازاں احمد فرحان کو لاہور ہائی کورٹ مین پیش کیا گیا جہاں ان کے ‘گمشدگی’ کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی ۔ عدالت میں پیشی کے دوران صحافی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں احمد فرحان نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہ رہے ہیں۔
اپنی سر کی چوٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئےمونس الٰہی کے قریبی دوست نے کہا ہے کہ میں عدالت آتے ہوئے غلطی سے گاڑی کے دروازے سے ٹکرا گیا۔وا ضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے دوست احمد فرحان کو لاہور میں دو سیاہ گاڑیوں پر سوار نامعلوم افراد نے اٹھا لیا تھا۔
