ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وسطی افریقی جمہوریہ نے دو فرانسیسی فوجیوں کو حراست میں لے لیا

وسطی افریقی جمہوریہ  کے دارالحکومت بنگوئی کے ہوائی اڈے پر دو فرانسیسی فوجیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

اقوام متحدہ (یو این) ملٹی ڈائمینشنل انٹیگریٹڈ سٹیبلائزیشن مشن (MINUSCA) کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 جنوری کو MINUSCA میں ڈیوٹی پر مامور 2 فرانسیسی فوجیوں کو بنگوئی-M’Poko ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ MINUSCA اس معاملے کے حوالے سے OAC حکام سے رابطے میں ہے۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی فوجیوں کو سرحدی پولیس نےان فوجیوں کے پاس ویزہ نہ ہونے کی وجہ سے   حراست میں لے لیا ہے۔

فروری میں ملک میں اور MINUSCA میں خدمات انجام دینے والے چار فرانسیسی فوجیوں کو اس بنیاد پر حراست میں لیا گیا تھا کہ وہ صدر فاسٹن آرچینج تواڈیرا کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں