اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے امور کے وزیر انتونیو تاجانی کل ترکیہ کے دورے پر تشریف لائیں گے۔
وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اطالوی نائب وزیر اعظم اور خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے امور وزیر، انتونیو تاجانی، 13 جنوری 2023 کو ترکیہ کا ورکنگ دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ میلود چاوش اولو اور اطالوی ہم منصب کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں، موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔