آج کے ترکیہ کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔
***روزنامہ صباح: "صدر ایردوان کا مغرب پر ردعمل”
گزشتہ روز دارالحکومت انقرہ میں اپنے ایک بیان میں صدر رجب طیب ایردوان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں منافقانہ رویہ رکھنے والے مغرب پر رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ "جو لوگ دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی جنگ کو ٹیرھی آنکھ سے دیکھتے ہیں وہ آنکھیں کھول کر حقیقت کو دیکھ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں دہشت گردی کے ٹھکانے بنانے والوں کے حامیوں کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں مغرب کے دوستو نے بہر دیر کردی ہے۔ اب یہ خطرہ ہے۔ بڑھتا ہی چلا جائے گا۔
***روزنامہ خبر ترک : ” شَن توپ کا پرنس ہیری سے متعلق ردعمل”
ترکیہ کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شَن توپ نے شہزادہ ہیری کے اس بیان پر جو انہوں نے برطانوی شاہی خاندان کو چھوڑنے سے متعلق اپنی سوانح عمری میں 25 افغانی باشندوں کے قتل سے متعلق دیا ہے پر اپنے شدید ردِ اظہار کیا ہے۔ شَن توپ نے کہا ہے کہ شہزادہ ہیری کے بیانات نہ صرف سفید فام یورپین کی رائے ہیں اور ان کی ثقافت، نقطہ نظر اورسوجھ بوجھ کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔
***روزنامہ حریت : قارا اسماعیل اولو : ترکیہ کے ہوائی اڈوں پر 182 ملین 334 ہزار مسافروں کی میزبانی "
وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو نے کہا ہے کہ 2022 میں ہوائی اڈوں پر خدمات انجام دینے والے مسافروں کی تعداد میں پچھلے سال کے مقابلے میں 42.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 182 ملین 334 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔
***روزنامہ وطن: "گاڑیوں کی دیو ہیکل فرم ترکیہ آرہی ہے "
صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر مصطفی ورانک نے کہا کہ امریکی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا ترکیہ کی مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتی ہے اور اس پر اس نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔
***روزنامہ ینی شفق: "47 ممالک کو 1 بلین ڈالر سے زاہد کی برآمدات”
ترکیہ جن ممالک کو 1 بلین ڈالر سے زاہد کی برآمدات کرتا ہے ان کی تعداد گزشتہ سال 43 سے بڑھ کر 47 ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں 18.9 بلین ڈالر سے جرمنی پہلے نمبر پر اس کے بعدہ 14.4 بلین ڈالر سےامریکہ اور اس کے بعد تیسرے نمبر پر 12.25 بلین ڈالر سے برطانیہ ہے۔