ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کی الیکشن سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، حلیم عادل

کراچی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما حلیم عادل نے کہا ہے کہ  پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کی الیکشن سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعدسب جاگ گئے ہیں۔

حلیم عادل نے کہا کہ اب گورنرہاؤس سے آرڈیننس نکالنے کی کوشش ہورہی ہے اور اگر غیرقانونی آرڈیننس لائے توعدالت جائیں گے،  پی ٹی آئی کاموقف انتہائی سادہ ہے، مسائل کاحل نئے انتخابات کی صورت میں ممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ  مزید تاخیر کیے بغیر فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے، بلدیاتی انتخابات ہوتے ہی عوام کے مسائل حل ہونا شروع ہوجائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں