ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کے ساتھ سرحدی صورتحال غیریقینی ہے،بھارتی آرمی چیف

چین کے ساتھ سرحدی صورتحال غیریقینی ہے،بھارتی آرمی چیف

بیجنگ:بھارتی آرمی چیف منوج پانڈے نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سرحد پر صورتحال مستحکم ہے لیکن ڈھائی سال تک دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مشرقی لداخ کے علاقے میں آمنے سامنے رہنے کے بعد غیریقینی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منوج پانڈے نے کہاکہ دونوں ملکوں میں افواج اور سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے اور بھارت کی فوج بڑے پیمانے پر اپنی تیاری کر چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس کافی فوج موجود ہے۔ ہر سیکٹر میں افواج کی ریزرو تعداد بھی موجود ہے جو کسی بھی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہوں گا کہ صورتحال مستحکم اور قابو میں ہے تاہم غیریقینی بھی ہے۔ جنرل پانڈے نے بتایا کہ روس یوکرین تنازعے کے باعث انڈین فوج کے لیے سپیئر پارٹس کی سپلائی متاثر ہوئی ہے تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

انہوں نے انڈیا کے ان ملکوں سے سامان پر انحصار کے حوالے سے بھی بات کی۔ انڈین فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہتھیاروں کے نظام خاص طور پر پارٹس، اسلحہ نہایت اہم ہے جس مسئلے سے ہم نے نمٹ لیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں