ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی پولیس کا تشدد، سیاہ فام خاتون ہلاک،ویڈیو وائرل

امریکی پولیس کا تشدد، سیاہ فام خاتون ہلاک،ویڈیو وائرل

 واشنگٹن: بلیک لائیوز میٹرز کی شریک بانی خاتون امریکی پولیس کی جانب سے گرفتاری کے دوران ہلاک ہو گئیں۔

امریکی پولیس نے مذکورہ خاتون کو گرفتاری کے دوران ٹیزر نامی آلے سے بار بار کرنٹ لگایا جس سے وہ ہلاک   ہو گئیں،جس کے بعد یہ ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

پولیس کی گرفتاری کے دوران خاتون نے مزاحمت کی کوشش کی تو اہلکار نے خاتون کو کرنٹ نما آلہ لگایا جس کی تکلیف سے خاتون نے مزاحمت ختم کردی اور پولیس کو کرنٹ لگانے سے منع کرتی رہی۔ اس دوران خاتون مدد کے لیے بھی چلاتی رہی۔

خاتون کی جانب سے مزاحمت ختم کرنے کے باوجود پولیس اسے کرنٹ لگاتی رہی جس کے باعث خاتون ہلاک ہو گئی۔ واضح رہے کہ بلیک لائیوز میٹرز نامی تنظم سیاہ فام امریکیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف بنائی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں