ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان نے دو سال میں زبردست کرکٹ کھیلی، ہمیشہ سخت حریف رہیں گے، چندی مل

 کولمبو: سری لنکن کرکٹر دنیش چندی مل نے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ دو سال میں زبردست کرکٹ کھیلی ہے۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چندی مل نے کہا کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں، وہ مسلسل رنز کر رہے ہیں، ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے، مجھے یقین ہے پاکستان ہمیشہ سخت حریف رہے گا۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس سال بھی سری لنکن ٹیم کو پاکستان سے سخت چیلنج کی توقع ہے، گزشتہ سیریز میں بھی پاکستان نے سری لنکا کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا تھا۔

 دنیش چندی مل نے کہا کہ پلیئرز کسی کی بھی تنقید کو کنٹرول نہیں کرسکتے ، پلیئرزکے ہاتھ میں جو ہے وہ ہے ان کی کارکردگی اور ان کی فٹنس، کارکردگی پر فوکس کرنا ہے تو سوشل میڈیا کی باتوں پر توجہ نہ دیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ہونے والی لیگز ہر کھلاڑی کیلئے کم بیک کا بھی موقع ہوتی ہیں،پلیئرز دنیا کی دیگر مختلف ملکوں کی کنڈیشنز سے بھی سیکھتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں