استنبول ایئرپورٹ ایک بار پھر یورپ کا مصروف ترین ایئرپورٹ ثابت ہوا ہے۔
یورپی ایئر نیوی گیشن سیفٹی آرگنائزیشن (EUROCONTROL) کی رپورٹ کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر 5 سے 11 جنوری کے درمیان روزانہ اوسطاً 1260 فلائٹ آپریشنز سر انجام پائے۔ استنبول ہوائی اڈہ، جو ان تاریخوں کے درمیان پروازوں کے ساتھ یورپ کا سب سے مصروف ہوائی اڈہ ہے نے سال 2023 کا آغاز ریکارڈ کے ساتھ کیا ہے۔
لندن ہیتھرو ایئرپورٹ 1156 پروازوں کے ساتھ دوسرا مصروف ترین ہوائی ، پیرس-چارلس دی گال ایئرپورٹ 1115 پروازوں کے ساتھ تیسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ترکیہ 5 سے 11 جنوری کے ہفتے کے دوران یومیہ اوسطاً 2,305 پروازوں کے ساتھ یورپ میں سب سے زیادہ ہوائی ٹریفک کے ساتھ چھٹا ملک بن گیا۔ ٹرکش ایئر لائنز مذکورہ مدت میں سب سے زیادہ پروازیں کرنے والی ایئر لائنز میں دوسرے نمبر پر ہے جس نے یومیہ اوسطاً 1280پروازیں سر انجام دی ہیں۔