ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات ، آئی جی سندھ کا امن وامان کی صورتحال پر اطمینان کااظہار

 کراچی:آئی جی سندھ ،چیف سیکرٹری اور ڈی جی رینجرز نے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال کو بہتر قرار دے دیا۔ 

چیف سیکرٹری اورآئی جی سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چیف سیکرٹری سہیل راجپوت کا کہنا تھا کہ پولنگ میٹریل کی ترسیل رات کو ہی مکمل کرلی گئی تھی، آج وقت پرپولنگ کا عمل شروع ہوا لیکن ایک دو جگہ پر تاخیر ہوئی ، کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، جہاں شکایات ہوں گی وہاں جائیں گے۔ 

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمید خان نے بھی مختلف پولنگ سٹیشنزکا دورہ کیا ، چیف سیکرٹری سندھ ، آئی جی سندھ ، صوبائی الیکشن کمشنربھی عمرحمید خان کے ساتھ موجود تھے ، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنزکے انتظامات پراطمینان کااظہارکیا ۔

بلدیاتی انتخابات میں صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی رینجرز(سندھ) نے ڈی آئی جی ساتھ آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ، ڈی جی رینجرز کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی اس موقع پر کنٹرول روم میں پولیس افسران بھی موجود تھے ، پاکستان رینجرزسندھ نے 700کوئیک رسپانس فورس مختلف علاقوں میں تعینات کی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں