ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات : گنتی کا عمل جاری، جماعت اسلامی اب تک آگے

elections

کراچی: بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد سے گنتی کا عمل جاری ہے، مجموعی طور پر جماعت اسلامی پاکستان کو اب تک برتری حاصل ہے، جماعت اسلامی کے رہنما سیف الدین ایڈوکیٹ یوسی ون جنیسر ٹاؤن سے کامیاب قرار پائے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر حتمی غیر سرکار نتیجے میں ماڈل کالونی یو سی 6 ارمان جی بی ایس اسکول پولنگ اسٹیشن نمبر 31 وارڈ نمبر 1 کے ووٹوں میں ترازو کے  62، بلے کے 31، تیر  کے 4 اور کرین کو 2  ووٹ ملے ہیں۔

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق کورنگی یو سی 8 وارڈ 1 پی ایس 61 میں ترازو نے39، کرین نے  5، تیرنے4 اور پتنگ نے3ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اسی طرح اورنگی ٹاون پولنگ بوتھ نمبر 1اور آلائیڈ پبلک اسکول اورنگی ٹاون یوسی 7 میں جماعت اسلامی چیئرمین 74 اورکونسلر نے 76، ٹی ایل پی کے چیئرمین کو 9 اورکونسلر نے 10 اورتحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) چیئرمین کو 20 اورکونسلر نے 19ووٹ حاصل کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں