کراچی : بلدیا ٹاؤن یوسی13سےتحریک انصاف کے نامزد وائس چیئرمین امجد اقبال آفریدی گرفتار کرلیے گئے، ملزم کے پاس سے پستول اور ٹھپے لگے بیلٹ پیپرز کی بکس ملی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد اقبال آفریدی کے پاس اسلحہ ، گولیاں اور بیلٹ بکس برآمد ہوئی ہے، ملزم نے پریزائیڈنگ آفیسرپرتشدد کرکے بیلٹ بک چھینی تھی۔
ایک اور پی ٹی آئی رہنما عدیل پولنگ عملے سے بیلٹ پیپز چھننے کے الزام میں گرفتا کرلیے گئے ہیں، ڈی سی کورنگی کے عملے کی جانب سے مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔
