ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے پریوٹرن لے سکتے ہیں، رانا ثنا کا دعویٰ

فیصل آباد:وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ عمران خان کے پی کے اسمبلی تحلیل کرنے پریوٹرن لے سکتے ہیں۔ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست ایک ٹریلرہے پنجاب میں اُسے بری طرح شکست ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ  خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ کا اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلہ کو وزیراعظم شہبازشریف کے اعتماداکاووٹ لینے سے مشروط ایک سوالیہ نشان ہے، صدر کہیں گے تووہ نہ صرف اعتمادکاووٹ حاصل کریں گے بلکہ وہ سیاسی طورپرمزیدمستحکم بھی ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے الیکشن کی بھرپوری تیاری کرلی ہے، عمران خان الیکشن میں غلط فہمی کاشکار ہیں۔2018کے الیکشن میں ہرقسم کی سہولت  کے باوجودوہ حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں تھے اس لئے نوازشریف کی مقبولیت اورمریم صفدر کے خوف کی وجہ سے اُنہیں قیدکرکے الیکشن کروائے گئے مگرہرطرف  جہازچلانے اوربنی گالہ میں ”پٹے”پہنانے کے بعد چندووٹوں سے حکوت بناسکے اب عمران خان لاوارث اورسہولتوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں