ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے نام بتادیے

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلی کیلئے 3 ناموں کے حوالے سے مشاورت ہوئی، اتفاق رائے سے احمد نواز سکھیرا، نصیر خان اور ناصر سعید کھوسہ کے ناموں کا فیصلہ ہوا ہے۔

نگران وزیر اعلی پنجاب کے تقرر کیلئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے ملاقات کی، جس میں ایم این اے حسین الہی بھی موجود تھے، اس دوران پنجاب کے نگران وزیر اعلی کے تقرر کے لئے نام تجویز کرنے کے معاملے پر تفصلی طور پر مشاورت کی گئی۔

 عمران خان نے پی ٹی آئی اجلاس میں زیر بحث آنے والے ناموں کے بارے وزیر اعلی پنجاب کو آگاہ کیا اور چودھری پرویز الہی سے نگران وزیر اعلی کے نام کیلئے رائے لی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پیر کو مسلم لیگ ق کی پارٹی کا اجلاس ہو گا، ہم نے گورنر کو نام دینے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گورنر مسلم لیگ ن کا ہے وہی نام حمزہ شہباز کو دے دیں گے، عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ضم ہو جائیں، مونس الہی کا بھی یہی خیال ہے، ہم پی ٹی آئی کے ساتھ ملیں گے تو دونوں جانب بہتری آئے گی۔

 آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کے سوال پر جواب میں چودھری پرویز الہی نے کہا کہ یہ چلے ہوئے کارتوس ہیں، مسلم لیگ ن کا رونا دھونا چل رہا ہے، اب شہباز شریف کو نیند کی گولیاں کھانے سے بھی نیند نہیں آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں