ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی بلدیاتی انتخابات،تین سیاسی جماعتوں کے کیمپس نذر آتش

کراچی:لانڈھی نمبر 6، یو سی 3 کے وارڈ 4 میں تین سیاسی جماعتوں کے کیمپس نذر آتش کر دیئے گئے۔ 

آتشزدگی کے واقعے پر سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ لانڈھی نمبر 6 میں رات گئے نامعلوم افراد نے کیمپس میں آگ لگائی جس کے بعد لانڈھی نمبر6میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کھلے آسمان تلے کیمپس لگا لیے۔ 

دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی ساجدسدوزئی کا کہنا ہے کہ سردی سے بچنے کیلئے صبح کیمپس میں موجود افراد نے آگ لگائی، آگ نے کیمپ میں موجود سامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں