ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ نے ترکیہ اور یونان کے درمیان توازن کو بگاڑنا شروع کر دیا ہے: چاوش اولو

وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو  نے کہا کہ امریکہ نے ترکیہ اور یونان کے درمیان توازن کو بگاڑنا شروع کر دیا ہے۔

چاووش اولو نے ان خیالات کا اظہار  بوسنیا اور ہرزیگوینا کی وزراء کونسل کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ بسیرا ترکووچ کے ساتھ وزارت خارجہ میں ملاقات کے بعد دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ 18 جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کے ساتھ اسٹریٹجک میکانزم میٹنگ کی دوسری وزارتی سطح کی میٹنگ کریں گے، چاووش اولو نے کہا کہ  وہ اور بلنکن ان امور پر بات کریں گے جو انہوں نے بدھ کو اپنا ایجنڈا طے کیا ہے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ترکی کو F-16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے بارے میں فوجی مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، چاوش اولو نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ معاملہ امریکی کانگریس کے توسط سے حل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام سطحوں پر معاہدے ہو چکے ہیں، لیکن ہم کسی بھی ملک سے مشروط بنیادوں پر کوئی پروڈکٹ نہیں خریدنا چاہتے۔ ہم پہلے بھی اپنے ان خیالات کا اظہار کرچکے ہیں ۔

میڈیا میں ان خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہ "امریکہ کی طرف سے یونان کو F-35 لڑاکا طیارے دیے جائیں گے”، چاووش اولو نے کہ ترکیہ اور یونان کے تعلقات میں توازن بگڑنے لگا ہے ۔ امریکہ  نے اس سے قبل  توازن کی پالیسی اپنا رکھی تھی  لیکن اب  ترکیہ اور قبرص کے یونانی حصوں کے درمیان توازن بگڑنے لگا ہے ۔ امریکہ جیسے اتحادی کو ان توازن پر توجہ دینی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ  وہ اس بات میں دلچسپی نہیں رکھتے کہ کون کس طرف ہتھیار فروخت کر رہا ہے، وزیر خارجہ نے کہاہمارے لیے جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ ہماری طاقت ہے، ہم کیا کرتے ہیں، اپنے مفادات کے لیے کیا قدم اٹھاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں